شرعی سوال و جواب
امراز نام کا معنی اوراس کا رکھنا کیسا ہے؟
سوال
امراز نام رکھنا کیسا ہے شرعاً رہنمائی فرمائیں؟
جواب
امراز :مَرَزَ- يَمْرُزُ- مَرْزاّسے مشتق ہے، جس کا معنی ہے:1- چٹکی مارنا،2-عیب نکالنا،3-پیٹنا، 4- کاٹنا،لہذا اس کا معنی اچھا نہیں ہے۔ اس لیے یہ نام نہ رکھا جائے، بلکہ انبیاء علیہم السلام ، صحابہ صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا عمدہ معنی والے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر لیا جائے۔
(قاموس الوحید باب م، ر، صفحہ:1540، ط:الادارہ اسلامیات لاہور – کراچی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-10-08 15:22:18
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
