شرعی سوال و جواب

ایک طلاق کی عدت ختم ہونے کے بعد تجدیدِ نکاح کا طریقہ

ایک طلاق کی عدت ختم ہونے کے بعد تجدیدِ نکاح کا طریقہ


سوال

ایک  طلاق کی عدت کے بعد نکاح کیسے کریں؟

جواب

 تجدید نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ   میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے  نئے مہر اور شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے ایجاب وقبول کے ساتھ   نکاح کریں، تجدیدِ نکاح کے بعد شوہر کو آئندہ دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

“ولو تزوجها قبل التزوج أو قبل إصابة الزوج الثاني كانت عنده بما بقي من التطليقات”.

(ج:6، ص: 65، ط: دارالكتب العلميه بيروت)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
ایک یا دو طلاق کے بعد رجوع
2025-10-17 20:51:34

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔