شرعی سوال و جواب
بیٹی کا نام ’’اشعال‘‘ رکھنا کیسا ہے؟
سوال
إِشْعَال نام میں اپنی بیٹی کے لیےمنتخب کرنا چاہتاہوں۔ کیایہ نام معنی کے اعتبارسے درست ہے؟
جواب
’’اشعال‘‘ کا معنی ہے: (آگ) جلانا، بھڑکانا(القاموس الوحید)۔
پس معنی کے اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں ہے، بہتر ہے کہ برکت کے لیے صحابیات میں سے کسی صحابیہ کے نام پر بیٹی کا نام رکھیں، اس ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام‘‘ کے سیکشن سے کسی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس کا لنک درج ذیل ہے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 12:52:24
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
