شرعی سوال و جواب
حریم شاہی نام کا معنی اور یہ نام رکھنا
سوال
حریم شاہی نام کا مطلب کیا ہے؟
جواب
“حریم” کے معنی ہیں : (1 )جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ، قابلِ احترام و تقدس کی چیز یا جگہ (2) متعلقات جیسے گھر یا مسجد کی متعلقہ جگہیں (3) محرم کا لباس”۔
(القاموس الوحید،ص: 332، ط: ادارہ اسلامیات)
فیروز اللغات میں ہے:
“شاہی ” بادشاہت، سلطنت، ایک ادنی ایرانی سکہ، آذربائیجان کی ایک جھیل کا نام ، اس جھیل کے جزیرے کا نام
(حرف : ش ا ہ ، ص: ۶۰۹ ط: فیروز سنز لمیٹڈ)
یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، تاہم مذکورہ نام کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، جامعہ کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں “اسلامی ناموں” کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 15:01:41
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
