شرعی سوال و جواب

حوعین نام رکھنے کا حکم

سوال

حوعین نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

تلاشِ بسیار کے بعد حوعین  کا معنیٰ عربی،فارسی،اور اردو لغت کی  کتابوں میں نہیں ملا،لہٰذا یہ بے معنیٰ ومہمل سا نام ہے،ایسا نام رکھنے سے گریز کیا جائےاور اگر سائل کا مقصد “حور عین” ہو تو اس کا معنی بڑی آنکھ والی جنتی حور ہے یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ :انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیھم اجمعین کے  ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،یا کسی اور اچھے با معنی لفظ کا انتخاب کریں۔اس سلسلہ میں ہمارے ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ذخیرہ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

لنک ملاحظہ ہو۔اسلامی نام/جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن https://www.banuri.edu.pk/islamic-name


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 17:56:24

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔