شرعی سوال و جواب
خلع کے بعد جہیز لڑکی کی ملکیت ہے
سوال
ایک لڑکی نے شوہرسے خلع لی ہے ، حق مہرتوشریعت کے مطابق نہیں ملے گا، لیکن جولڑکی کےجہیزکاسامان ہے وہ اس کوملناچاہئے یانہیں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکی جہیز میں جوسامان لے کر آئی تھی ،وہ سب اس کی ملکیت ہے ، خلع کے بعد لڑکی جہیزکے سامان کی واپسی کے مطالبتے میں حق بجانب ہے ، اورلڑکے والوں پرجہیزکے سامان کی واپسی لازمی ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“كل أحد يعلم الجهاز للمرأة إذا طلقها تأخذه كله، وإذا ماتت يورث عنها.”
(کتاب النکاح،باب المهر،158/3 ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نکاح
جہیز کی حیثیت اور ملکیت
2025-11-11 22:29:44
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
