شرعی سوال و جواب

’’دعاءِ تعلق‘‘ کے نام سے پڑھے جانے والی دعاء درست نہیں

’’دعاءِ تعلق‘‘ کے نام سے پڑھے جانے والی دعاء درست نہیں


سوال

”  اللّٰهُمّ اجعل سيدنا محمّمد صلّي الله عليه وسلم روحا لذاتي، واجعلني علي غاية الثبات والتمكين وان تقويني يا الهي بالقوّة التي لا يختل لي معها نظام ترتيب بدن ولا عقل”.

کیا یہ دعا پڑھ سکتے ہیں؟ درست ہے ؟

جواب

سوال میں مذکور دعاء  ماثور دعاؤں میں سے نہیں ہے، اس کی عبارت میں سقم بھی ہے اور   مذکورہ  دعاء میں”  اللّٰهُمّ اجعل سيدنا محمّد صلّي الله عليه وسلم روحا لذاتي“یعنی ’’اے اللہ   ہمارے آقامحمد صلی اللہ علیہ وسلم کو  میری ذات کے لیے روح بنا دے‘‘ والا جملہ شرعاً صحیح نہیں ہےلہٰذا اس دعا کو نہ پڑھا جائے،اور اس کی جگہ ماثور دعاؤں کی پابندی کی جائے۔

فقط واللہ أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
اوراد ووظائف
2025-10-08 13:47:39

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔