شرعی سوال و جواب

زاویہ نام ركهنا

سوال

زاویہ نام لڑکی کےلیےکیساہے؟معنی بھی بتائیں۔

جواب

زاویہ کا معنی ہے عمارت کا کونہ ،گوشہ ، کارنر ۔(قاموس الوحید،ص:729،ط: ادارہ اسلامیات) 

زاویہ  معنوی لحاظ سے کوئی اچھا نام نہیں ہے لہذا  بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام ازواج مطہرات،صحابیا ت رضی اللہ عنہن  یا کسی نیک خاتون کے نام پر رکھا جائے۔


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 15:11:59

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔