شرعی سوال و جواب
زریشہ فاطمہ نام کھنا
سوال
کیا بیٹی کا نام زریشہ فاطمہ رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
“زریشہ”تلاش کے باجود ہمیں اس کے معانی نہیں ملے۔البتہ اگر یہ نام “زر”اور “شہ” سے مرکب ہے اور ان کو علیحدہ علیحدہ معنی کے لحاظ سے دیکھا جائےتو”زر” فارسی کا لفظ ہےجس کے معنی سونے (گولڈ) کے ہیں اور حرف’’ش‘‘ شاید فارسی زبان کے مزاج کے مطابق بڑھایا گیاہے،یا” شاہ” کا مخفف ہے،بادشاہ وغیرہ کے معنی میں۔ اور “فاطمہ”حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیاری صاحبزادی (رضی اللہ عنہا)کا مبارک نام ہے،اس لیے بہتر یہ کہ”زریشہ فاطمہ” کے بجائے صرف” فاطمہ” نام رکھ لیاجائے، یا “زرِ فاطمہ “رکھ لیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 16:47:37
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
