شرعی سوال و جواب
زندگی موت کی امانت ہے یہ جملہ کہنا کیسا ہے؟
سوال
زندگی موت کی امانت ہے” یہ جملہ کہنا کیسا ہے؟”
جواب
زندگی اور موت دونوں اللہ تبارک و تعالی کی پیدا کردہ چیزیں ہیں ،انسان جو زندگی کے لمحات لے کر آیا ہے وہ سارے کے سارے اللہ تعالی کی طرف سے امانت ہیں، ان اوقات کو اور زندگی کے لمحات کو صحیح استعمال کرنے کا انسان کو مکلف بنایا گیا ہے۔
باقی مذکورہ جملہ” زندگی موت کی امانت ہے” کا بظاہر مطلب یہی ہے کہ جب آدمی اپنی زندگی کی سانسیں پوری کرلے گا تو موت آجائے گی یعنی موت کی آغوش میں چلا جائے گا۔
ارشاد باری تعالی ہے:
“ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلْمَوْتَ وَالْحَيَوٰةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ (الملک:2)”
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-09-27 18:37:01
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
