شرعی سوال و جواب

سورہ تغابن کی فضیلت

سوال

سورہ تغابن کی کیافضیلت ہے؟

جواب

سورت تغابن ان مسبحات میں سے جس کو آپ ﷺہر رات سونے سے پہلے پڑھتے تھے،اور فرماتے تھےکہ      ان(مسبحات) میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں سے افضل ہے     ۔

سنن ترمذی میں ہے:

“حدثنا علي بن حجر، قال: أخبرنا بقية بن الوليد، عن بحير بن سعد، عن خالد بن معدان، عن عبد الله بن أبي بلال عن ‌العرباض ‌بن ‌سارية، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا ينام حتى يقرأ المسبحات، ويقول: “فيها آية خير من ألف آية.”

(‌‌أبواب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم،باب ما جاء فيمن يقرأ من القرآن عند المنام،ج،6،ص،30،رقم،3704)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
فضائل، اقسام اور احکام
2025-10-08 01:21:07

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔