شرعی سوال و جواب
شوہر سے بغیر پوچھے خلع لینے کے بعد طلاق کا حکم
شوہر سے بغیر پوچھے خلع لینے کے بعد طلاق کا حکم
سوال
ایک عورت اپنے شوہر سے بغیر پوچھے خلع کر کے دوسری شادی کر لے تو کیا اس کی طلاق ہوسکتی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں شوہر کی اجازت کے بغیر لیا گیا خلع شرعا معتبر نہیں ہے، لہذا اس کا پہلا نکاح برقرار ہے، اس وجہ سے اس کا دوسری جگہ شادی کرنا درست نہیں تھا۔
فتاوی شامی میں ہے :
“فقالت: خلعت نفسي بكذا، ففي ظاهر الرواية: لايتم الخلع ما لم يقبل بعده.”
(كتاب الطلاق، باب الخلع،۳ /۴۴۰، سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
خلع کی شرائط اور حکم
2025-11-11 22:31:40
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
