شرعی سوال و جواب
عبد الحیاز نام رکھنا
سوال
عبد الحیاز نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
“حیاز” نہ اللہ تعالٰی کے ذاتی ناموں میں سے ہے اور نہ ہی صفاتی ناموں میں سے ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، لہٰذا گر نام “عبد “کے لفظ کے ساتھ رکھنا ہے تو اللہ تعالٰی کے ذاتی یا صفاتی ناموں میں سے کسی نام کی طرف نسبت کر کے نام رکھا جائے، یا پھر بغیر عبد کے انبیاء کرام علیہم الصلوٰت والتسلیمات،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا صلحاء امت کے ناموں پر نام رکھا جائے۔
مسند احمد میں ہے:
“عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم “
(مسند أحمد، ج:36، ص:23، ط:مؤسسة الرسالة)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-10-08 08:00:36
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
