شرعی سوال و جواب

عدت مکمل ہوجانے کے بعد بیوہ کا کوئی مخصوص عمل کرنا

عدت مکمل ہوجانے کے بعد بیوہ کا کوئی مخصوص عمل کرنا


سوال

عدت وفات یا عدت طلاق سے اُٹھنے کا شرعا کوئی طریقہ رائج ہے یا نہیں؟ مثلا عدت گزرنے کے بعد بزرگوں سے ملنے جانا ، نوافل کا اہتمام کرنا، اور متوفی عنھا زوجھا کا قبر پر جانا یا نئے کپڑے اور زیب و زینت وغیرہ کرنا۔

جواب

عدت مکمل ہوجانے کے بعد شریعت کی جانب سے معتدہ پر کوئی خاص عمل لازم نہیں،   اگر کسی خود ساختہ عمل کو لازمی سمجھا جائے یا اس کا رواج ہو تو ایسا رواج واجب الترک ہوگا۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
عدتِ وفات
2025-10-17 22:03:31

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔