شرعی سوال و جواب

لڑکی کا نام کشف الخیر رکھنا درست ہے

سوال

 لڑکی کا کشف الخیر نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

“کشف” کا معنی ہے: ‘كھولنا، واضح کرنا، ظاہر/اظہار کرنا’ اور  “الخیر” کا معنی ہے: ‘بھلائی، اچھائی، خوبی’ یا ‘زیادہ اچھا’؛ اس طرح   “کشف الخیر” کا معنی ہوا: ‘خوبی ظاہر کرنا’ اور لڑکی کا نام رکھنے کی صورت میں اس کا معنی ہوگا: ‘(فطرت کی یا اپنی اور دوسروں کی) اچھائی اور خوبی  ظاہر کردینے والی’؛ لہذا لڑکی کا نام  “کشف الخیر” رکھنا درست ہے۔

القاموس الوحید میں ہے:

“کشَف الشيءَ و عنه: کھولنا، پردہ ہٹانا، ڈھکن کھولنا۔ الأمرَ وعنه: انکشاف کرنا، ظاہر کرنا۔”

(مادہ: ک۔ش۔ف، ص:1408، ط: ادارہ اسلامیات)

و فیہ ایضًا:

“الخیر: اسم تفضیل خلافِ قیاس (یہ مصدر بھی ہے، یعنی: خِیار، خَیر اور خِیَرۃ) ، بمعنی: زیادہ اچھا، زیادہ بہتر، زیادہ مفید، زیادہ نیک۔

۔۔۔ (1) بھلائی، خوبی۔ (2)نیکی، خوش بختی۔ (3)برکت۔ (4)نفع، فائدہ۔ (5)مال و دولت، بہت عمدہ مال۔”

(مادّہ: خ۔ی۔ر، ص:489، ط: ادارہ اسلامیات)

  فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 13:08:26

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔