شرعی سوال و جواب
مرحا نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟
سوال
میری بیٹی کا نام مرحا ہے، کیا یہ نام صحیح ہے یا پھر مجھے یہ نام تبدیل کردینا چاہیے؟
جواب
“مِرْحا”(میم کے زیر اور آخر میں الف) کے ساتھ عربی قاعدے کی رو سے درست نہیں۔ نیز قرآن کریم میں لفظ “مَرَ حا”(میم اور را پر زبر اور آخر میں الف )کے ساتھ آیت میں جو مذکور ہے، اس کا مطلب “تکبر کرنا یا تکبر کے ساتھ چلنا” ہے، اس معنی کی رو سے یہ نام بھی درست نہیں ہے؛ لہذا یہ نام تبدیل کرکے کوئی اچھا بامعنی نام منتخب کرے یا صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 14:13:54
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
