شرعی سوال و جواب
نامحرم کو دیکھنے کا گناہ صغیرہ ہے یا کبیرہ ؟
سوال
نامحرم کو جان بوجھ کر شہوت کی نگاہ سے دیکھناصغیرہ گناہ ہے یا کبیرہ گناہ ہے ؟
جواب
غیر محرم اجنبی عورت کو شہوت سے دیکھنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے ۔
مبسوط میں ہے:
“فإن كان يعلم أنه إن نظر اشتهى لم يحل له النظر إلى شيء منها لقوله صلى الله عليه وسلم: «من نظر إلى محاسن أجنبية عن شهوة صب في عينيه الآنك يوم القيامة» «وقال لعلي رضي الله عنه: لا تتبع النظرة بعد النظرة فإن الأولى لك والأخرى عليك» يعني بالأخرى أن يقصدها عن شهوة.”
(كتاب الاستحسان،النظر إلى الأجنبيات،جلد:10،صفحة:153،طبعة: دار المعرفة بيروت)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
جن لوگوں سے پردہ ضروری ہے
2025-09-27 18:15:42
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
