شرعی سوال و جواب
نوحہ پڑھنے اور سننے کا حکم
سوال
کیا نوحہ پڑھنا ،اور سننا جائز ہے؟
جواب
“عن أبي سعيد الخدري قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم النائحة والمستمعة. رواه أبو داود”.
(مشكوة المصابيح، کتاب الجنائز، باب دفن الميت، رقم الحدیث:1732، ج:1، ص:543، ط:المکتب الاسلامی)
ترجمہ: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے لعنت فرمائی نوحہ خوانی کرنے والی پر اور اس کو سننے والی پر”
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
بدعت / رسومات پر مشتمل مجالس و محافل
2025-09-27 18:15:06
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
