شرعی سوال و جواب

نِمل نام رکھنے کا حکم

سوال

کیا “نمِل”(نون کے زیر کے ساتھ) نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب

“نمل “(نون کے زیر کے ساتھ)نام اور اس کے معنی باجود کافی تلاش وتتبع کے کسی لغت میں نہیں مل سکے؛ اس لیے مناسب   ہے کہ اس نام کے علاوہ کوئی دوسرا  نام رکھ لیا جاۓ۔

اگر بچی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات رضی اللہ عنہن یا  نیک خواتین کے نام پر یا کوئی اچھے معنٰی والا عربی نام رکھ لیں ۔  اور اگربچے کا نام رکھنا ہے تو انبیاءِ کرام علیہم السلام، یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  اجمعین یا صلحاءِ امت رحمہم اللہ کے نام پر نام رکھ لیں۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 16:36:24

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔