شرعی سوال و جواب
کپڑوں پر پیشاب لگ جائے تو متاثرہ جگہ کو دھونا ضروی ہے
کپڑوں پر پیشاب لگ جائے تو متاثرہ جگہ کو دھونا ضروی ہے
سوال
میرا پیشاب پر کنٹرول نہیں ہے ،اکثر کپڑوں میں نکل جاتا ہے، میرا سوال ہے کہ کپڑا کتنا گیلا ہوجائے تو دھونا واجب ہو گا؟
جواب
معمولی پیشاب بھی کپڑوں پر لگ جائے تو متاثرہ جگہ کو دھونا اور پاک کرنا ضروری ہے، البتہ اگر پیشاب کی مقدار ایک درہم کی مقدار(مثلاً ہتھیلی پر کھڑے ہوئے پانی کی مقدار) سے کم ہے تو اس میں نماز ہوجائے گی، اور اگر درہم کی مقدار سے زیادہ ہے تو کپڑے کو دھوکر پاک کرکے نماز پڑھنا ضروری ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(وبول انتضح كرءوس إبر)
هذا ما لم ير على الثوب وإلا وجب غسله.”
(كتاب الطهارة، باب الانجاس، ج:1، ص:322، ط:سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
نجاست سے پاکی
2025-10-08 05:59:45
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
