شرعی سوال و جواب

کیا سینے کے بال کاٹنا جائز ہے؟

سوال

سینے کے بال اگر کاٹنے کا دل کرے تو کیسا ہے؟ شریعت کی رو سے کوئی ممانعت تو نہیں ہے؟

جواب

 سینے اور بدن کے دیگر حصو ں  کے بال صاف کرسکتے ہیں ، گناہ نہیں،البتہ بلاضرورت سینے  کے بال مونڈناادب کے خلاف ہے۔

ہدایہ شرح بدایۃ المبتدی میں ہے :

“بخلاف شعر الصدر والساق؛ لأنه لایتعلق به جمال”.

(الهدایة شرح بدایة المبتدي، کتاب الدیات، فصل في ما دون النفس۔ج:4،ص:581 ،ط:دارإحياء التراث العربي)

مبسوط للسرخسیؒ میں ہے :

“ومما ليس بمقصود: ‌حلق ‌شعر ‌الصدر أو الساق.”

(كتاب المناسك ،باب الحلق ،ج:4،ص:73 ،ط:دارالفكر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

“وفی حلق شعرالصدر والظهر ترك الأدب.”

(کتاب الکراھیة،5/358،ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
داڑھی، مونچھ، بالوں، ناخن کے احکام
2025-10-08 11:54:16

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔