شرعی سوال و جواب
کیا مغیرہ اسلامی نام ہے؟
سوال
مغیرہ اسلامی نام ہے یا نہیں؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟
جواب
“مُغِیرہ ” (مُغِیْرَهْ) “اِغَارَۃ” سے ہے، جس کا معنی ہے چلنے میں جلدی کرنا، حملہ میں شدت اختیار کرنا۔ نیز رسول اللہ ﷺ کے جلیل القدر بڑے مدبر صحابی کا نام بھی ہے؛ لہذا یہ بہت اچھا اور اسلامی نام ہے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
“(أغار) فلان أتى الغور وعجل في المشي وغيره واشتد في العدو وأسرع”.
(باب الغين، ج:2،ص:665،ط: دار الدعوة)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-14 18:25:54
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
