شرعی سوال و جواب
حضرت عمر کے زمانہ میں بوڑھے گویے کا قصہ
سوال
کیا ایسا کوئی واقعہ ہے کہ ایک بوڑھا گویا جو تائب ہوچکا تھا، بقیع میں رونا شروع کر دیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے حکم سے وہاں جاکر اس کی دادرسی کی؟
جواب
تلاش کے با وجود مذکورہ واقعہ نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبر درجے میں اس کا ثبوت نہ مل جائے، اسے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
تاریخ و سیر
عہد صحابہ کے واقعات
2025-09-25 23:51:32
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
