حلف نامہ

 میں اقرار کرتا ہوں اللہ کے سوا کوئی کارساز نہیں نا کوئی نبی نا کوئی ولی۔

 میں اقرار کرتا ہوں آنحضرت محمد مصطفیﷺ اللہ کے بندے اور اخری رسول ہیں ۔

آنحضور ﷺ کے صحابہ ایمان کا معیار ہیں اور امت کے آخری طبقے کے مقتداٗ ہیں اور بلاتفریق تمام صحابہ سچے اور عادل ہیں اور صحابہ پر زبان دراز کرنے والا ملعون ہے ۔

امت کے تمام بزرگ سلف صالحین اولیاٗ کا میں احترام کرتا ہوں انکو اللہ کا نیک بندہ مانتا ہوں انکو کسی بھی صفت میں اللہ کے برابر نہیں مانتا انکو ہر امر میں اللہ کا محتاج مانتا ہوں۔

شرائط و ضوابط

درس نظامی نیٹ ورک کا حصہ بننے کے لئے چند ضابطوں پر حلفیہ دستخط ضروری ہیں

پہلا ضابطہ  تو یہ ہیکہ طالب علم سبق کی پابندی کرے اور مکمل تکمیل درس نظامی کرے

دوسرے یہ کہ ہمارے روحانی سلسلے میں بیعت کرے اور ھدایات کی پابندی کرے

تیسرے یہ کہ ہر طرح کی غیر شرعی مصروفیات کو ترک کرکے علم دین اور تبلیغ دین کے لئے اپنے کو اپنا مقصد بنائے ۔

اسکے علاوہ وقتا فوقتا ملنےوالی ھدایات پر عمل کرے ۔